لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیرکا کہنا ہے سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کو جو کنسلٹینسی اور مقبولیت حاصل ہے وہ دیگرجماعتیں نہیں کرپائیں۔
سنو ٹی وی پر کرنٹ افیئر شو میں اینکر اجمل جامی کے سوال جس طرح پی ٹی آئی اپنی سیاسی تحریک کے لئے سوشل میڈیا کو استعمال کر رہی ہے کیا ن لیگ یا دوسری جماعتیں اپنابیا نیہ بنا سکی ہیں؟ پر خرم دستگیر نے کہا بالکل بھی نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مقابلے میں ن لیگ اور پی پی نہ کوئی بیانیہ بنا سکیں اور نہ سوشل میڈیا پر اپنا نقش جما سکیں۔ یہ جماعتیں سوشل میڈیا پر ناکام ہوئیں۔
نئی سیاسی جماعتوں کے مستقبل سے متعلق سوال پر خرم دستگیر نے کہا طاقتوروں کی حمایت حاصل ہو جائے تو میڈیا آپ کے ساتھ ہوتا ہے، سرمایہ بھی تیسرے ذرائع سے فراہم کر دیا جاتا، نئی جماعتوں کوحکومت میں لایا بھی جاتا ہے اور ان کو پروموٹ بھی کیا جاتا ہے۔