بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا

ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ٰآغاز 20 جولائی سے ہو گا۔ تینوں میچ شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف کھیلنے والے بنگلہ دیشی سکواڈ کو پاکستان کے خلاف برقرار رکھا ہے، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔

لٹن کمار داس ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ تنزید حسن، پرویز حسین، مستفیض الرحمان، محمد نعیم شیخ، جاکر علی، شمیم حسین، توحید ہردوئے، رشاد حسین، مہدی حسن، مہدی حسن مرزا، ناصم احمد، تسکین احمد، شرف الاسلام، تنزیم حسن اور محمد سیف الدین بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap