بیوی کی ناراضگی سے تنگ شوہر نے مشروب میں زہر ملاکر سسرال بھیج دیا، سسر جاں بحق

نوشہرو فیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن)ناراض شوہر نے بیوی بچوں سمیت سسر کو بھی زہر دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کی بیوی اپنے شوہر سے ناراض تھی جس نے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا اور اس پر ملزم اس سے شدید ناراض تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ناراض شوہر نے پڑوسی کے بچے کی معرفت سے مشروبات میں زہر ملا کر اپنی بیوی کے گھر بھیجا تھا۔

پولیس کے مطابق زہریلی مشروبات پینے سے ملزم کے سسر کی حالت غیر ہوگئی جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا جب کہ ملزم کے بیوی بچوں کو تشویشناک حالت میں کنڈیارو ہسپتال سے طبی امداد کے بعد گمبٹ منتقل کیا گیا ان کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ بیوی اپنے شوہر سے ناراض ہوکر اپنے باپ کے گھر رہ رہی تھی جب کہ واقعے کے ملزم فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap