گڑیا سے پنجاب کی ’’آئرن لیڈی‘‘ تک کا سفر

بلاشبہ محترمہ مریم نوازشریف نے گڑیا سےپنجاب کی ’’آئرن لیڈی‘‘ تک کاکٹھن سیاسی سفر طے کیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حقیقی سیاسی جانشین ہیں۔ محترمہ مریم نوازکی بھرپور کوشش اور خواہش تھی کہ وہ اپنے والد نواز شریف کی طرح عوامی خدمت کا سفر وہاں سے شروع کریں جہاں نواز شریف سے چھینا گیاتھا

میں نےبہت پہلے مریم نواز کومیاں نواز شریف کا ’’سیاسی جانشین‘‘ بنائے جانے کی پیشگوئی کی تھی کہ نواز شریف نے اپنی زندگی میں ہی مریم نواز کو اپنا سیاسی جانشین بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے،میاں نواز شریف در اصل مریم نواز کے سیاست میں آنے کے سخت مخالف تھے،چونکہ وہ مشرقی روایات کے علمبر دار ہیں، وہ یہ سمجھتے تھے کہ پاکستانی معاشرے میں عورت کو سیاست میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن بیگم کلثوم نواز نے، مریم نواز کی ملکی سیاست میں دلچسپی کے باعث میاں نواز شریف کو قائل کر لیا۔میاں نوازشریف نے مریم نواز کو محدود پیمانے پر سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دیدی۔


جب مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم کا سربراہ بنایا گیا تو کئی حلقوں میں ان کی ٹیم کی جارحانہ مہم کی تپش محسوس کی گئی ۔مجھے محترمہ مریم نواز سے پہلی ملاقات میں ہی اندازہ ہوگیا کہ ان کے اندرچھپا ’’سیاست دان‘‘ ایک دن پوری آب و تاب سے آسمان سیاست پر چمکے گا ۔نواز شریف کے اقتدار کے خاتمہ کے ساتھ ہی مریم نواز کو بھی ’’ناکردہ گناہوں‘‘ کی سزا دی گئی اور انہیں بھی جیل میں ڈال دیا گیا، مجھے اس دوران اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقاتوں کا اور گفتگو کا کئی بارموقع ملا، میں نے جہاں نواز شریف کے چہرے پر پریشانی کے کوئی آثار نظر نہ دیکھے وہاں مریم نواز کوبھی مضبوط اعصاب کی مالک کے طورپر دیکھا اوراسی لیے انہیں ’’آئرن لیڈی‘‘قراردیا۔

۔

نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap