بڑے سیاسی قیدی ڈیمانڈنگ نہیں ہوتے، عمران خان سخت مزاج قیدی ہیں: مظہر عباس

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ نگار مظہر عباس نے کہا ہے کہ وہ حکومت یا اڈیالہ جیل میں قیدسابق وزیراعظم عمران خان کی ڈیتھ سیل میں بند ہونے پر کوئی رائے تب تک نہیں دے سکتا، جب تک اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھ لیتا، عمران خان بھی نازک مزاج قیدی نہیں۔


نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کاکہناتھاکہ "خان عبدالولی خان جیسے لوگ جو بڑے سیاسی قیدی ہوتے ہیں، انہوں نے کبھی گھرکے کھانے کی بھی فرمائش نہیں کی، ان کا یہ قصہ مشہور ہے کہ رات کو بارش ہوئی تو ان کی بیرک میں پانی ٹپک پڑا، وہ شخص ایک کونے میں چادر ڈالے ساری رات بیٹھا رہا، اگلے دن جیل سپریٹنڈنٹ نے کہا کہ مجھے کہہ دیتے تو جواب دیا کہ آپ کو رات کو کیوں تکلیف دیتا،سیاسی قیدی کبھی بھی ڈیمانڈنگ نہیں ہوتا، وہ بالکل مختلف لوگ ہوتے ہیں، میں اپنی آنکھوں سے دیکھنے تک حکومت کی بات پر اعتبار نہیں کروں گا، عمران خان کی بات پر بھی یقین نہیں کررہا ۔


ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ عمران خان بھی نازک مزاج سیاسی قیدی نہیں، پچھلے دس پندرہ سال میں دیکھیں تو جتنے بھی سیاسی قیدی رہے ہیں ، ان کو دیکھیں تو کیا پچھلے دو سال میں کیا وہ ایک بار بھی ہسپتال گئے ہیں، میں تو سمجھتا ہوں کہ ہمارے ہاں عمومی طورپر جو سابق وزیراعظم رہے ہیں، وہ ہسپتالوں میں بھی رہے ہیں، اللہ ان کو صحت دے لیکن یہ چیزیں شمار ہوتی ہیں، میں تو ایک سادہ بات کررہا ہوں کہ جس طرح عمران خان کہتے ہیں ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، کون سچ کہہ رہا ہے اور کون جھوٹ بول رہا ، مجھے وہ شواہد دکھائے دیے جائیں تو میں کوئی رائے دے سکتا ہوں۔

عمران خان عبدالولی خان جیسا سخت اور بہادر ہے، جو ساری رات جیل کے بیرک سے پانی ٹپکتا رہے تب بھی شکائت نہیں کرتا، گھر کا کھانا نہیں کھاتا، دو سال ہو گئے جیل سے ہسپتال نہیں گیا، مظہر عباس pic.twitter.com/FeNOrkuhG5

— Wahab Khan (@Itx_Wahab123) July 17,2025

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap