جینفر لوپیز نے محبت سے ’’ریٹائرمنٹ‘‘ کا اعلان کردیا، پانچویں شادی کی پیشکش ٹھکرادی

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ جینفر لوپیز نے محبت سے ’’ریٹائرمنٹ‘‘ کا اعلان کردیا، پانچویں شادی کی پیشکش ٹھکرادی۔ہالی ووڈ کی بے تاج ملکہ، میوزک کی شہزادی اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن گلوکارہ جینفر لوپیز نے بالآخر اعلان کر دیا کہ اب وہ پانچویں بار شادی نہیں کریں گی۔یہ اعلان 55 سالہ خوبصورت گلوکارہ نے اپنے معمول کے کسی انٹرویو میں نہیں بلکہ اسپین میں ایک لائیو شو کے دوران اسٹیج پر لاکھوں مداحوں کے سامنے کیا۔واقعہ کچھ یوں ہے کہ جب جینفر اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں تو سامعین میں بیٹھے ایک پرجوش مداح نے محبت میں ڈوبا ہوا شادی کی پیشکش کا پلے کارڈ لہرا دیا۔اس پلے کارڈ نے نہ صرف توجہ حاصل کی بلکہ جینیفر کو لمحے بھر کے لیے توقف پر بھی مجبور کر دیا۔گلوکارہ جینفر نے دلکش انداز میں مسکراتے ہوئے مائیک سنبھالا اور جواب دیا کہ میں نے اسے (شادی) کو چند بار آزمایا ہے اور اب لگتا ہے کہ بس بہت ہو گیا ہے!بس؟ جی ہاں، بس! جینیفر کے اس مختصر مگر معنی خیز جملے نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap