لاہور ( طیبہ بخاری سے ) عجب کرپشن کی غضب کہانی۔۔۔۔لگژری گاڑیاں، سونا، اربوں کی جائیدادیں، نیب کی کوہستان کرپشن کیس میں تہلکہ خیز کارروائی کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں ۔ نئے انکشافات سے بڑے نام بے نقاب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کوہستان کرپشن سکینڈل میں نیب نے بڑی کارروائی کی اور اربوں روپے کے اثاثے برآمد کر لیے جن میں لگژری گاڑیاں، سونا اور نقدی ضبط بھی کر لی گئی ۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ضبط کی گئی جائیدادوں میں پینٹ ہاؤسز اور 175 کنال زرعی اراضی بھی شامل ہے ، کل 109 جائیدادیں راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں ضبط کی گئیں ۔ضبط شدہ املاک کی مجموعی مالیت 17 ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔