ایف بی آر کے اضافی اختیارات: حکومت و بزنس کمیونٹی میں اہم مذاکرات آج ہونگے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف بی آر کے اضافی اختیارات پر حکومت اور بزنس کمیونٹی کے آج اہم مذاکرات ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بزنس کمیونٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے دفتر میں تین بجے شروع ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر پٹرولیم اور چیئرمین ایف بی آر اجلاس کی قیادت کریں گے۔کراچی چیمبر، لاہور چیمبر، سیالکوٹ چیمبر، ملتان چیمبر سمیت دیگر چیمبرز کے صدور اجلاس میں شرکت کریں گے۔

حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان اجلاس کا دورانیہ دو گھنٹوں پر مشتمل ہوگا، ملک بھر کی دیگر بڑی تجارتی تنظیموں کے صدور بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا کہ کراچی چیمبرسمیت دیگر تمام چیمبرز کے صدور کی ملاقات ون پوائنٹ ایجنڈے پر ہے۔

صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ ایف بی آر کو ملنے والے اضافی اختیارات 37 اے اور 37 بی کو فی الفور واپس لیا جائے۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap