سورس: Wikimedia Commons
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے خبردار کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان ممالک پر سخت ٹیرف (محصولات) عائد کریں گے جو روس سے تیل خریدتے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر بھارت، چین اور برازیل کا نام لیا۔
فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر گراہم نے کہا"ٹرمپ ان ممالک پر ٹیرف لگانے جا رہے ہیں جو روسی تیل خریدتے ہیں۔ چین، بھارت اور برازیل تقریباً 80 فیصد سستا روسی تیل خریدتے ہیں، اور یہی ولادیمیر پیوٹن کی جنگی مشین کو چلاتا ہے۔ چنانچہ صدر ٹرمپ ان تمام ممالک پر 100 فیصد ٹیرف لگائیں گے تاکہ وہ پیوٹن کی مدد کرنے پر انہیں سزا دیں۔"