لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری میں اس وقت فنکاروں کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کافی خبریں اور ویڈیو میسجز سوشل میڈیا پر گردش کررہےہیں۔ اسی حوالے سے اداکارہ علیزے شاہ کا بھی ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں وہ معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق شکایات کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا 3 سے 4 ماہ تک معاوضہ نہیں دیا جاتا اور بار بار مانگے جانے پر معاوضے کا کچھ حصہ دیا جاتا ہے۔ جب مکمل معاوضہ نہیں ملتا تھا تو وہ پروڈکشن ہاؤس والوں کو فون کرتیں تو انہیں کہا جاتا کہ جتنے پیسے دیے گئے ہیں، اس پر ان کا گزارا ہوجائے گا۔ اپنے ہی کام کا معاوضہ بھی خیرات کی طرح دیا جاتا، انہیں ایسا محسوس کروایا جاتا، جیسے ان پر کوئی احسان کیا جا رہا ہو۔
View this post on Instagram
A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)