حمیرا اصغر کے کمرے سے سفید پاؤڈر ملا ہے جسے تجزیئے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیاہے، پولیس

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے معاملے کی تفتیش جاری ہے حمیرا کے فلیٹ میں تین سے چار جگہ پر مٹی کے برتن میں سفید پاؤڈر رکھا ہے۔

’’سماء نیوز‘‘ کے مطابق پولیس نے سفید پاؤڈر کیمیکل تجزیئے کے لیے لیبارٹری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، بظاہر اتنی جگہوں پر سفید پاؤڈر رکھنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر سفید پاؤڈر کی وجہ سے لاش کی بدبو نہ پھیلی ہو، کیمیکل تجزیئے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ سفید پاؤڈر کیا ہے؟ پولیس اب تک اس بات کی کھوج میں ہے کہ لاش کی بدبو کیوں نہیں پھیلی؟ اداکارہ کے کپڑے بھی فلیٹ سے لے کر کیمیکل تجزیئے کے لیے بھیجے جائیں گے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap