تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد سے امریکہ کی جانب سے اسلحے اور جنگی ساز و سامان کی ترسیل جاری ہے اور آج اسرائیل میں مزید فوجی کارگو طیارے لینڈ ہوئے ہیں، جن میں جدید ہتھیار اور جنگی ساز و سامان موجود ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے بتا یا ہے کہ یہ اسلحہ نہ صرف جاری جنگی کارروائیوں کو سہارا دینے کے لیے استعمال ہوگا بلکہ اسرائیل کے اسلحہ ذخائر میں توسیع کے لیے بھی ضروری ہے تاکہ طویل مدتی تنازع کی صورت میں تیاری برقرار رکھی جا سکے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق حالیہ مرحلے میں 14 طیارے پہنچ چکے ہیں ۔
امریکہ سے اسلحے کی تازہ کھیپ اسرائیل پہنچ گئی
ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔