ہاکی نیشنز کپ: پاکستان آج سیمی فائنل میں فرانس کے مدمقابل

کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہاکی نیشنز کپ کے سنسنی خیز مرحلے میں آج سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے، جہاں فائنل تک رسائی کے لیے چار ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ مضبوط حریف فرانس سے ہوگا۔ قومی ٹیم نے گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے اور اب نظریں فائنل میں رسائی پر مرکوز ہیں۔

دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں میچز کا فاتح فائنل میں جگہ بنائے گا، جو ہفتے کی شام کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے جاری ہیں اور شائقین کی نظریں اب فائنل لائن اپ پر جمی ہوئی ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے شائقین پر امید ہیں کہ قومی کھلاڑی آج کے اہم معرکے میں کامیابی حاصل کر کے فائنل میں پہنچیں گے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap