ایران اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس ایران کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

ایران اور یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات بھی آج ہوں گے۔

برطانوی، فرانسیسی اور جرمن ہم منصب جنیوا میں ایرانی وزیر خارجہ سے جوہری پروگرام پر بات کریں گے۔

اسلامی تعاون تنظیم کا انتہائی اہم اجلاس کل استنبول میں ہوگا۔ دو روزہ اجلاس میں عباس عراقچی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap