فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی رکن صائمہ سلیم سے ملاقات

سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر

واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی رکن صائمہ سلیم سے ملاقات کی اور اہم عالمی و علاقائی معاملات پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ صائمہ سلیم خصوصی افراد کے لیے عزم اور ہمت کی روشن مثال ہیں، صائمہ سلیم قوم کے لیے چمکتا ستارہ ہیں، صائمہ سلیم بصارت سے محرومی کے باوجود عالمی سفارت کاری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔پاک فوج خصوصی افراد کی معاونت اور با اختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں اپنے کام اور پاکستان کو درپیش اہم مسائل اور چیلنجزپر بریفنگ دی۔ صائمہ سلیم نے فیلڈ مارشل کے ساتھ اپنی ادبی کام بھی شیئر کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اہم عالمی و علاقائی معاملات پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے خطے میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کرنے پر صائمہ سلیم کی تعریف کی۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap