سورس: X
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیر گوہر اعجاز نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے، ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر توجہ مرکوز کرے، جن کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
گوہر اعجاز نے ایک تفصیلی تجزیے میں نشاندہی کی کہ مالی سال 2025 میں پاکستان میں صرف 59 لاکھ افراد ٹیکس فائلر ہیں:
افراد: 58 لاکھ
ایسوسی ایشن آف پرسنز (AOPs): 1 لاکھ 4 ہزار 269
کمپنیاں: 87 ہزار 900
گوہر اعجاز نے یہ بھی تجویز دی کہ پاکستان کے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے اور ان کا زیادہ سے زیادہ ٹیکس سلیب 20 فیصد مقرر کیا جائے، تاکہ اس طبقے پر سے بوجھ کم ہو۔