پنجاب میں تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 400 سے 500 فیصد تک بڑھا رہے ہیں: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 400 فیصد ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے 32 ارب سے بڑھا کر 110 ارب کر دیا ہے۔ دوسری جانب ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ میں بھی 500 فیصد تک اضافہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز سمجھتی ہیں کہ تعلیم میں کوئی باؤنڈری نہیں ہونی چاہیے لیکن پختونخوا کی حکومت وہاں کے طلباء سے تعلیم دشمنی کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پختونخوا کو طلباء کے ساتھ تعاون سے منع کر رہی ہے۔ پختونخوا حکومت اگر اپنے طلباء کو خود لیپ ٹاپ اور سکالرشپ نہیں دے سکتی تو کم از کم انہیں دوسرے صوبوں سے لینے کا حق تو دے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap