راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔
نجی ٹی وی دنیانیوزکے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیکٹری ناکہ پر انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئے، ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانی سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔
سید فخرجہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔