پنجاب اسمبلی پریس گیلری ارکان کے بچوں  کیلئے اہم  قرارداد متفقہ طور پر منظور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج ایک اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، جس کے تحت پریس گیلری کمیٹی کے اراکین اور ان کے خاندانوں کو تعلیم، صحت، اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ قرارداد صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کا مسودہ سپیکر آفس کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔قرارداد کے متن کے مطابق، ایوان نے پریس گیلری کمیٹی کے 71 ممبرز اور ان کے خاندانوں کو صحت کی سہولیات، تعلیمی وظائف، شادی کے اخراجات اور وفات پر خصوصی مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید برآں، قرارداد میں تجویز دی گئی ہے کہ پریس گیلری کمیٹی کے لیے ایک سالانہ اسپیشل گرانٹ مختص کی جائے، جس کے لیے باقاعدہ جامع پالیسی، ضابطہ جات اور قانون سازی کی جائے تاکہ اس سہولت کو باقاعدہ اور شفاف انداز میں نافذ کیا جا سکے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap