اڈیالہ جیل میں قیدی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے4 مجرموں کو 2،2 بار سزائے موت سنادی گئی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالا جیل میں قیدی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 4 مجرموں کو سزا سنادی گئی۔چار مجرموں کو 2،2 بار سزائے موت اورجرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سنایا۔

اڈیالا جیل میں 4 قیدیوں نے ساتھی قیدی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا ۔عدالت نے مجرموں کو 20 لاکھ روپے ہرجانے اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔مجرموں نے جنوری2024 میں جیل میں حوالاتی کو زیادتی کے بعدقتل کیا تھا۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی نے مقدمہ درج کیا تھا۔ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن نے اڈیالا جیل واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل، نائٹ افسر، نائٹ پیٹرولنگ افسر اور وارڈ انچارج کو معطل کردیا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap