بھارتی طیارے کی اڑان بھرنے اور کریش ہونے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی اڑان بھرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں طیارے کو احمد آباد ائیرپورٹ سے اڑان بھرتے اور پھر چند ہی سیکنڈ بعد کریش ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

حادثے کا شکار انڈین ائیرلائن کی پرواز میں عملے اور مسافروں سمیت 242 افراد سوار تھے جن میں سے 241 افراد ہلاک ہوگئے۔لندن جانے والی اس پرواز میں 169 بھارتی اور 53 برطانوی شہری شامل سوار تھے، حادثےکا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں موجود 12 افراد ہلاک ہوئے۔

New CCTV footage emerges of the Air India 787 as it took off from Ahmedabad. It also appears to show smoke (or dust) as the aircraft lifted off from the runway. pic.twitter.com/8ytjZCDOP1

— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) June 12,2025

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap