کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی قائد آباد سمیت ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قائد آباد، لانڈھی، شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیر کے اطراف کے علاقے شامل ہیں زلزلے کے جھٹکے رات ایک بجکر 44 منٹ پر محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے باعث شہری رات گئے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر، مرکز ملیر تھا۔