کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 25 پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج 820 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،جس کے بعد مارکیٹ 1 لاکھ 25 ہزار پر ٹریڈ کررہی ہے۔
آئل اینڈ گیس، فارما،سیمنٹ،اسٹیل اور آٹو کمپنیز کے شیئرز میں خریداری کی لہر دیکھی جارہی ہے۔