امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دیدی  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دے دی۔

امریکی عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ سے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دی ہے۔امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فوجیوں اور ان کے اہلِ خانہ کی حفاظت اور سلامتی ہماری ترجیح ہے۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ سینٹرل کمانڈ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے، سینٹ کام خطے میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

دوسری جانب امریکا نے بحرین اور عراق سے بھی غیر سفارتی عملے کو انخلا کی ہدایت کر دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی صورتحال پر ہدایات جاری کیں البتہ امریکی حکام کی طرف سے سکیورٹی صورتحال سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap