اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ و سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ و سپیکر قومی اسمبلی سے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے، رپورٹ کی روشنی میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی،ڈپٹی سپیکر، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا تھا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی بھاری بھرکم تنخواہوں میں اضافے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔