سورس: NeedPix
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہارٹفورڈشائر کے نکولس بریک اسپیئر کیتھولک سکول میں بطور پی ای ٹیچر کام کرنے والے جیک گرین کو ایک شاگرد کے ساتھ کھیت یا پارک میں جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں برطرف کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ایک نشے میں دھت رات کی آؤٹنگ کے بعد پیش آیا تھا۔
ڈیلی سٹار کےمطابق جیک گرین ستمبر 2016 سے اگست 2019 تک نکولس بریک سپیئر کیتھولک سکول میں ملازم تھے، جس کے بعد وہ سینٹ کولمبا کالج منتقل ہو گئے۔ سینٹ کولمبا کالج کو ایک گمنام ای میل موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسٹر گرین نے اپنے پچھلے سکول (نکولس بریک سپیئر) کی ایک شاگرد کے ساتھ اس وقت جنسی تعلق قائم کیا تھا جب وہ وہاں پڑھا رہے تھے۔