لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سرور شاہدہ ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی اور شوکت خانم ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم یوسف نے سرور شاہدہ ٹرسٹ کے وژن اور مشن کو بھرپور انداز میں سراہا، جس کا مقصد موجودہ دور میں پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم ، ڈونر مینجمنٹ سسٹم کو ٹیکنالوجی سے مزید لیس کرنے پر گفتگو ہوئی ۔
ڈاکٹر عاصم یوسف نے خاص طور پر سرور شاہدہ میموریل کارڈک سینٹر اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے او پی ڈی فیز اے کی پیش رفت اور اس دوران درپیش چیلنجز کے باجود حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے پاکستان میں صحت کے شعبے میں ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہیں۔
آخر میں ڈاکٹر عاصم یوسف نے سرور شاہدہ ٹرسٹ کی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ اپنے انسان دوست مشن کو مزید کامیابی سے آگے بڑھائے گا۔