مفتاح اسماعیل نے بجٹ پر ایسا رد عمل جاری کر دیا کہ حکومت کو بھی یقین نہیں آئے گا

سورس: File Photo

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ کو مناسب بجٹ قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو تھوڑا ہی سہی لیکن ریلیف ملا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ حکومت کو اپنے اخراجات مزیدکم کرنے چاہیے تھے۔مفتاح اسماعیل نے گاڑیوں کی خریدوفروخت کے لیے فائلر ہونے کی شرط کو اچھا قدم قرار دیا۔

سسٹمز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف پیر نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے امید ہے کہ آئی ٹی سیکٹر کی ایکسپورٹ جاری رہےگی۔ بیرون ملک قائم کمپنیوں کے لیے پاکستان سے کام کرنے والے فری لانسرز کو ٹیکس کی چھوٹ اچھی بات ہے لیکن یہ ٹیکس چھوٹ ان آئی ٹی کمپنیوں کو نہیں مل رہی جو پاکستان میں بیٹھ کر کام کرتی ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap