شوبز سے قبل کال سینٹر میں ملازمت کی، انمول بلوچ

سورس: Instagram/anmol_baloxh

کراچی (آئی این پی) اداکارہ و ماڈل انمول بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز سے قبل کال سینٹر میں 16 ہزار کی ملازمت کرتی تھیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ شوبز کی دنیا میں آنے سے قبل وہ ایک کال سینٹر میں ملازمت کرتی تھیں، جہاں ان کی ماہانہ تنخواہ صرف 16 ہزار روپے تھی۔انمول بلوچ نے بتایا کہ وہ حقیقی اور سادہ زندگی پر یقین رکھتی ہیں اور ان کا رجحان رومانوی طرزِ زندگی کی جانب کم ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کن اداکاروں کے قریب ہیں، تو انمول نے بتایا کہ ان کے فون میں انڈسٹری کے بیشتر بڑے ناموں کے نمبر موجود ہیں، جن میں فہد مصطفی اور ماہرہ خان جیسے اسٹارز شامل ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap