رحیم یار ٰخان(ڈیلی پاکستان آن لائن)رحیم یارخان میں موٹر وے ایم فائیو پر مسافر بس ٹرک سے ٹکراگئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کا شکار بس کراچی سے پاکپتن آرہی تھی۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔