سورس: Instagram/suky_nahkhan_official
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سکینہ خان ناکام محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سکینہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا زندگی میں کبھی آپ کا دل ٹوٹا ہے؟اُنہوں نے اس سوال کےجواب میں کہا کہ جی حال ہی میں میرے ساتھ ایسا ہوا ہے اور مجھے اپنی محبت سے بہت امیدیں تھیں جو ٹوٹیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ جب امید اور یقین ٹوٹتا ہے تو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے لیکن مجھے اس تکلیف میں بھی بہت عجیب سا سکون ملتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ جب دو لوگ ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں تو انہیں اپنی زندگی میں گزرے اچھے لمحات کی قدر کرنی چاہیے۔