اسلام آباد (آئی این پی)موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے لیئے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں، وزارت خزانہ نے کہا کہ موبائل کمپنیوں نے 9 ماہ میں مجموعی طور پر 84 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ روپے ٹیکس اکٹھا کیا، موبائل کمپنیوں کی جانب اکٹھا کیا گیا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروایا جاتا ہے۔
سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران وقفہ سوالات میں پارلیمانی سیکرٹری اور سیز پاکستانیز بیرسٹر سعد وسیم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی تعداد 8 لاکھ 5 ہزار 9 ہوگئی، روشن ڈیجیٹل اکانٹس میں مجموعی طورپر9 ارب 98 کروڑ ڈالرموصول ہوئے، بیرون ملک مقیم پاکستانی 10 غیرملکی کرنسیوں میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس اوپن کروا سکتے ہیں۔
وزارت خزانہ کا کہناتھا کہ ایف بی آر نے ٹیکس ترمیمی قانون کے ذریعے 23 لاکھ 91 ہزار566 نئے ٹیکس دہندگان کو رجسٹرڈ کیا، 29 اپریل 2025 تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 65 لاکھ 94 ہزار 832 ہوگئی ہے، ایسوسی ایشن آف پرپرسنزکی تعدادایک لاکھ 6 ہزار 118 ، 93 ہزار 749 کمپنیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔