کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں سرجانی ناردرن بائی پاس پرڈمپرکی کارکو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت سلیمان، اسامہ اور فراز کے ناموں سے ہوئی، سلیمان اور اسامہ باپ بیٹے ہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔