بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پر بھارتی میزائل حملوں پر چین نے ردعمل جاری کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت افسوسناک ہے،خطے میں بدلتی صورتحال پر شدید تشویش ہے،ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت پر زور دیتے ہیں امن کو موقع دیں،دونوں ملک پرسکون رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں،کشیدگی کو مزید ہوا دینے والے اقدامات سے گریز کریں۔