جعفر ایکسپریس پر حملہ: کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ریلوے کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کوئٹہ سے اندروملک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے پیش نظر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو 3 دن کیلئے معطل کردیا گیا جبکہ کراچی کیلئے جانے والی بولان میل بھی معطل کردی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین تاحکم ثانی نہیں چلے گی، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس معطل کی گئی۔

ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں اس وقت تک معطل رہیں گی، جب تک سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس نہ دے دی جائے۔


دوسری جانب بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر معلومات فراہمی کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا۔ڈی ایس ریلوے نورالدین داوڑ نے بتایا کہ ہیلپ ڈیسک پلیٹ فارم پر قائم کیا گیا ہے، کسی بھی مسافر کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، ہیلپ ڈیسک کا پشاوراورکوئٹہ کنٹرول سے رابطہ میں ہے۔

عورتوں اور بچوں کی خود کُش بمباروں کے ساتھ موجودگی کی وجہ سے آپریشن میں انتہائی اختیاط برتی جا رہی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap