نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز 16 مارچ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی۔5 میچز پر مشتمل سیریز میں مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کریں گے، سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم میں چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے 7 کھلاڑی شامل ہیں۔

لوکی فرگوسن ، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن رویندرا اور مچل سینٹنر آئی پی ایل کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے۔کیوی اسکواڈ میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی 3 میچز میں شرکت کریں گے جبکہ میٹ ہینری کو آخری 2 میچز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:


پاکستان کے خلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کیوی اسکوڈ میں کپتان مائیکل بریسویل، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی،ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ،ایش سودھی شامل ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap