کچھ لوگوں کے لیے کافی کا ذائقہ زیادہ کڑوا کیوں ہوتا ہے؟ نئی تحقیق میں وجہ سامنے آگئی

سورس: Pexels

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کچھ افراد کے لیے کافی کا ذائقہ شدید کڑوا محسوس ہوتا ہے جبکہ دیگر کے لیے یہ زیادہ نرم یا متوازن ہوتا ہے، اس فرق کی وجہ جینیاتی ساخت ہو سکتی ہے۔ جرمنی کی ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ کی ایک تحقیق میں کافی کے بھنے ہوئے بیجوں میں نئے کڑوے مرکبات کی شناخت کی گئی اور ان کے ذائقے پر اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق کے نتائج "فوڈ کیمسٹری" جریدے میں شائع ہوئے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کافی کے بیجوں کو بھوننے کے بعد پیس کر مشروب کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اور کافی کا مخصوص ذائقہ اسی عمل کے دوران بنتا ہے۔ عام طور پر کیفین کو کافی کے کڑوے ذائقے کی بنیادی وجہ سمجھا جاتا ہے مگر تحقیق سے معلوم ہوا کہ کافی ڈی کیفینیٹڈ (بغیر کیفین) ہونے کے باوجود بھی کڑوا ذائقہ رکھتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں دیگر کڑوے اجزا بھی موجود ہیں جو اس ذائقے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap