لاہور :لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز نے شمع آزادی روشن کی

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )''کشمیر ہمارا ہے'' لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی- وزیراعلیٰ مریم نواز نے لبرٹی چوک میں شمع آزادی روشن کی-وزیراعلیٰ نے شہدائے کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا -یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہدا ئےکشمیر کے لیے دعا ئےمغفرت کی-وزیراعلیٰ اور دیگر شرکا ءنے مظلوم کشمیریوں کے لیے دعا بھی کی-لبرٹی چوک کی تقریب میں مقبوضہ کشمیر کی مناسبت سے پکچر وال کی نما ئش کی گئی-لبرٹی چوک راؤنڈ اباؤٹ پر دیوار شہداء حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ بھی نصب کیے گئے -کشمیری رہنماؤں اور شہداء کی تصاویر کو سلا خیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی -لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کی گئیں -یوم یکجہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا تیار نغمہ بھی پیش کیا گیا-

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap