زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) مظفر گڑھ میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت خاتون کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون پر مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے الزام لگایا تھا کہ 2 افراد نے اغواء کرکے اس سے زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ عدالتی حکم پر نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا اور خاتون نے میڈیکل آفیسر اور علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے ملزمان کے خلاف بیان ریکارڈ کرائے۔

پولیس کے مطابق خاتون بعد میں عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہوگئی اور عدالت میں بیان دیا کہ اس نے شک کی بنیاد پر ملزمان کو مقدمے میں نامزد کرایا تھا۔

پولیس نے جھوٹا مقدمہ کرنے پر خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap