پشاور میں پہلی خصوصی وراثتی عدالت قائم کردی گئی

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں پہلی خصوصی وراثتی عدالت قائم کردی گئی ہے جس میں مقدمات کی سماعت سول جج کرے گا۔


نجی ٹی وی سما کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے رجسٹرار بیرسٹر اختیار خان، ممبر انسپکشن ٹیم اسد حمید خان اور ایڈیشنل رجسٹرار (ایڈمنسٹریشن) ممرز خان خلیل کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں پہلی خصوصی وراثتی عدالت کا افتتاح کیا۔


چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم کی ہدایت پر پہلی خصوصی وراثتی عدالت میں پرانے وراثتی مقدمات منتقل کئے جائیں گے۔


ریکارڈ فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے بھی تعینات کئے جائیں گے۔ پشاور کے بعد خصوصی وراثتی عدالتیں دیگر اضلاع میں بھی قائم کی جائیں گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap