جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

کیپ ٹاؤن (ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی انجری کے باعث پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔جنوبی افریقی ٹیم نے گزشتہ ماہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر اینرک نوکیا انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے۔

نوکیاکی انجری کے بعد جیرالڈ کوئیٹزی کا نام ان کے متبادل کے طور پر چیمپئنز ٹرافی اور سہ افریقی سیریز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔لیکن اب کوئیٹزی بھی انجری کا شکار ہوکر سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہورہا ہے۔ جنوبی افریقا اپنا پہلا میچ 21 فروری کو افغانستان کے خلاف کراچی میں کھیلے گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap