کراچی، 21 جنوری کو اغوا ہونے والا شہری بازیاب

کراچی(آئی این پی)کراچی میں 21 جنور ی کو نیوسبزی منڈی سے اغوا ہونے والے شہری کو بازیاب کرالیا گیا، اغوا کاروں میں مغوی کا بہنوئی سلمان اور اس کا دوست اسلام الدین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر سکندر گوٹھ گلزار ہجری میں مشترکہ چھاپہ مارا اور دوران سرچ آپریشن خالی گھر سے مغوی کو بازیاب کرالیا۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ مغوی کو 21 جنور ی کو نیوسبزی منڈی سے اغوا کیا گیا تھا، 6 نامعلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر شہری منصور علی کو اپنے ہمرا لے گئے تھے۔اغوا کی ایف آئی آر سائٹ سپر ہائی وے میں درج ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap