ایران نے ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد اہم پیغام جاری کر دیا

تہران(آئی این پی )ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ امید ہے ٹرمپ مشرق وسطی کے لیے حقیقت پسندانہ سوچ اپنائیں گے، حقیقت پسندانہ اپروچ سے ہی خطے کے ممالک کے مفادات کا احترام ہوگا، امید ہے نئی امریکی حکومت ایرانی مفادات کا احترام کرے گی۔اسماعیل بقائی نے سابق امریکی صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کی بحالی کے لئے سنجیدہ نہ تھی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap