شائقین کرکٹ کی دعائیں رنگ لے آئیں،قومی کرکٹر صحتیاب، ڈاکٹروں نے کھیلنے کی اجازت دیدی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی حسیب اللہ خان چیمپئنز ٹرافی سے قبل انجری سے صحت یاب ہو گئے ہیں جو کہ ٹیم کیلئے ایک اچھی خبر ہے ۔

نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کا کہناہے کہ قومی کرکٹر حسیب اللہ خان کے ہاتھ سے ٹانکوں کو ہٹا دیا گیاہے اور وہ تین دن بعد بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کر دیں گے ، کرکٹر کا ری ہیب کراچی میں جاری تھا ۔

ڈاکٹروں نے حسیب اللہ خان کو بیٹنگ پریکٹس کی اجازت دیدی ہے ، حسیب اللہ خان جنوبی افریقہ میں متبادل کھلاڑی کی فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے، حسیب اللہ خان کے ہاتھ میں تین ٹانکے لگائے گئے تھے، حسیب اللہ خان کا نام چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈ میں جن کھلاڑیوں کے نام بھجوائے گئے تھے ان میں حسیب اللہ بھی شامل ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ ممکنہ طور پر انہیں حتمی سکواڈ کا حصہ بھی بنایا جا سکتاہے ۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap