حماس کے حملوں کو روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی آرمی چیف مستعفی

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے روکنے میں ناکامی پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کو روکنے میں ناکامی کے باعث میں 6 مارچ 2025 کو اپنی مدت ختم کرنا چاہتا ہوں۔

لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے لکھا کہ 7 اکتوبر کی صبح میری کمانڈ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز اسرائیل کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہیں اور پھر اسرائیل نے بھاری اور دردناک قیمت چکائی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap