ڈونلڈٹرمپ کی بیٹی ایوانکا والد کے صدر بننے کے بعد کیا کریں گی؟

واشنگٹن (آئی این پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کے ایک بار پھر صدر بننے کے بعد اپنے منصوبوں سے متعلق بتایا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے صدارتی محل میں اپنے والد کی مدد کرنے سے متعلق گفتگو کی۔ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا پہلے کی طرح ایک مرتبہ پھر اپنے والد کا بھرپور ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔

ایوانکا نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدارت یہ دنیا کی تنہا ترین پوزیشن ہے جہاں آپ روزانہ کی بنیاد پر اہم فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں صرف ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد کے لیے وائٹ ہاس میں موجود رہوں، اپنے والد کا دیہان بٹا سکوں، ان کے ساتھ کوئی فلم یا اسپورٹس میچ دیکھوں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap