کراچی (آئی این پی)ہمارے معاشرے کا ہر خاندان اچھے رشتوں کی تلاش میں ہے اور تقریبا پاکستان میں ہر گھر کا یہی ایک بڑا مسئلہ ہے، مناسب رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی شادیوں کے حوالے سے فکرمند ہیں۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام شازیہ رحمان نے اس پیچیدہ مسئلے خصوصا لڑکوں کی شادی سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور اس کی بنیادی وجوہات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ آج کل شادیوں کیلیے لڑکیوں کو ہی نہیں لڑکوں کو بھی رشتوں میں بہت سے مسائل درپیش ہیں، اگر یہ کہا جائے کہ شادی کے لحاظ سے لڑکا ہونا بھی ایک مصیبت بنی ہوئی ہے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ فی زمانہ لڑکوں کے ساتھ بھی بہت برا ہو رہا ہے۔