لاہور میں پرنسپل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین، اصل کہانی سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں پرنسپل کی 9 ویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، لڑکی نے کچھ عرصہ قبل اکیڈمی کے پرنسپل سے کورٹ میرج کی تھی۔

پولیس کے مطابق تھانہ ہئیر میں پرنسپل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ حل ہوگیا ہے، 9 ویں جماعت کی طالبہ نے پرنسپل سے نکاح کر رکھا ہے تاہم لڑکی کے اہل خانہ نے پرنسپل پر زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پرنسپل نے عدالت میں اپنی بیوی کو حبس بے جا میں رکھے جانے کی درخواست دی تھی، عدالت نے لڑکی کو طلب کیاجہاں لڑکی نے عدالت میں شوہر کے ساتھ جانے کا بیان دیا، جس کے بعد عدالت نے لڑکی کو اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap