طلاق کی افواہیں ، بھارتی کرکٹر یزویندر چہل کی معنی خیز پوسٹ

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹر یزویندرا چہل جو ان دنوں اپنی اہلیہ کوریوگرافر اور رئیلٹی شو کنٹسٹنٹ دھناشری ورما سے علحیدگی کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی زد میں ہیں، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک مخفی پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں بحران اور پریشانی کے دوران خاموشی کی طاقت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ کرکٹر کی اس پوسٹ کے بعد ان قیاس آرائیوں نے اور زیادہ زور پکڑ لیا ہے کہ ممکنہ طور پر انھوں نے اپنی اہلیہ سے کشیدہ تعلقات اور طلاق کی افواہوں کا جواب دیا ہے۔ یونانی فلسفی سقراط کا قول ہے کہ خاموشی ان لوگوں کےلیے ایک ایسا راگ ہے جو اسے تمام شور سے بڑھ کر سن سکتے ہیں۔ اگرچہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما نے ان افواہوں پر براہ راست کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے، لیکن چاہل کی پوسٹ نے انکے مشکل وقت میں خاموشی برقرار رکھنے کا اشارہ ضرور دیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap