لندن میں سارہ شریف کے قاتل باپ پر جیل میں حملہ ، شدید زخمی  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن میں سارہ شریف کے قتل کے جرم میں قید والد جیل میں حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عرفان شریف پر تیز دھار کین کے ڈھکن سے حملہ کیا گیا ۔ سیکیورٹی گارڈ نے ملزم کو قیدیوں سے بچایا۔رپورٹ کے مطابق دو افراد نے منصوبہ کے تحت عرفان شریف پر حملہ کیا۔ عرفان شریف پر کین سے بنائے گئے ہتھیار سے حملہ کیا گیا۔

عرفان شریف کی گردن اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں، سارہ شریف کے والد حملے میں محفوظ رہے، لیکن وہ شدید نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ عرفان شریف کو گزشتہ ہفتے سارہ شریف قتل کیس میں 40 سال سزا سنائی گئی تھی۔ برطانوی عدالت نے عرفان شریف کو کم از کم 40 سال جبکہ سارہ شریف کی سوتیلی ماں بینش بتول کو کم از کم 33 سال قید کی سزا سنائی۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap